سرکاری ملازمت میں جاٹ ریزرویشن کی تحریک کے پیش نظر دہلی میں پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دہلی حکومت نے کل اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
قومی دارالحکومت میں پانی کی سپلائی
کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی اروند کیجریوال کی صدارت میں ایک ہنگامی میٹنگ میں ان کی رہائش گاہ پریہ فیصلہ کیا گیا ۔
ہریانہ میں سرکاری ملازمت اور تعلیمی اداروں میں جاٹ ریزرویشن کے مطالبے میں جاری تحریک کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے